کاماریڈی میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے ادخال فارم کے مراکز کا قیام

   

کاماریڈی: 9؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ، بی سی، ایس سی، ایس ٹی، مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ نوجوانوں کی خود روزگار اسکیم راجیو یووا وکاسم اسکیم کے تحت مالی امداد کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو 50 ہزار روپے سے لے کر 4 لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سکریٹری جمعیت العلماء کاماریڈی سید عظمت علی سابقہ صدر نشین بلدیہ سید انور احمد نے بتائی ۔لہذا انہوں نے مسلم نوجوانوں سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ مالی امداد ان نوجوانوں کے لیے ہے جن کی عمر 21 سے 55 سال کے درمیان ہو اور وہ غیر سرکاری قرضوں میں مبتلا نہ ہوں۔ ان کا نام سفید راشن کارڈ میں شامل ہو اور سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 1.50 لاکھ اور شہری علاقوں میں 2 لاکھ سے کم ہو۔اس اسکیم کے تحت 50 ہزار روپے تک کے قرض کے لیے مکمل 100 فیصد سبسیڈی دی جائے گی۔ 1 لاکھ روپے تک کے قرض پر 90 فیصد سبسیڈی، 2 لاکھ تک کے قرض پر 80 فیصد سبسیڈی، 4 لاکھ تک کے قرض پر 70 فیصد سبسیڈی فراہم کی جائے گی۔ مستحق افراد کو ان کی ذات کے مطابق بی سی، ایس سی، ایس ٹی یا مائناریٹی کارپوریشن سے امداد دی جائے گی۔درخواست دینے کے لیے OBMMS ویب سائٹ پر آن لائن فارم داخل کرنا ہوگا۔ امیدواروں کو اپنا ریزیومے، تعلیمی اسناد، اور آدھار کارڈ جیسے دستاویزات اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اپریل ہے۔ مزید معلومات کے لییسید عظمت علی9618156786 سید انور احمد 9440709672 پر ربط پیدا کرتے کر سکتے ہیں اس کے علاوہ جمعیت العلماء کی جانب سے اسلام پورے میں Aliza Air Tours Travel نگر کالونی میں مسجد نور کے قریب
AR SCS COMMON SERVICE CENTRE ۔
INDIRA NAGAR Colony KAMAREDDY MAZJIDE NOOR ROAD NUMBER 1 CONTRACT NUMBER 9391853293۔
ودیا نگر میں plaza documentation and online service میں مفت میں استفا دہ حاصل کر سکتے ہیں۔