کاماریڈی میں قفل شکنی کے ذریعہ 20 لاکھ کا سرقہ

   

Ferty9 Clinic

مقدمہ درج، مقام واقعہ پر خون کے قطرے کی وجہ مختلف زاویوں سے پولیس تحقیقات

کاماریڈی۔ کاماریڈی کے اندرا نگر کالونی میں نامعلوم سارقین مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے 20 لاکھ روپئے نقد 4 تولہ طلائی زیورات لیکر فرارہوگئے۔ ی ایس پی کاماریڈی سومناتھم کی اطلاع کے بموجب اندرا نگر کالونی میں مقیم نرسملو کی طبیعت ناساز ہونے پر نظام آباد کے خانگی دواخانہ میں شریک کروایا گیا تھا اور مکان کو مقفل کیا گیا تھا۔نامعلوم سارقین نے کل رات دیر گئے مکان کی قفل شکنی کی اور مکان میں موجود 20 لاکھ روپئے نقد 5 تولہ سونا لیکر فرار ہوگئے۔ نرسملو پلاٹ فروخت کرنے کے بعد آئی ہوئی رقم گھر میں ہی محفوظ رکھا تھا۔ آج صبح ان کے افراد خاندان نے گھر پہنچ کر دیکھا تو مکان کی قفل شکنی ہوئی تھی جس پر اندر داخل ہوکر دیکھا تو الماری ٹوٹی ہوئی تھی اور 20 لاکھ روپئے رقم غائب تھی۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی انونیا ، ٹاون سی آئی مدھو سدن، رورل سی آئی چندر شیکھر، ڈی ایس پی سومناتھم نے مقام پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کاماریڈی نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رہائشی مکان میں بڑے پیمانے پر سرقہ کے علاوہ خون کے چند قطرے بھی پائے جانے پر شک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔