کاماریڈی : 19 / جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر پرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر راجیش چندرا کی زیرِ صدارت ماہانہ جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی (ایڈمن) کینرسمہا ریڈی، کاماریڈی اے ایس پی چیتنیا ریڈی، ڈی ایس پیز، سی آئیز، ایس آئیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر راجیش چندرا نے اجلاس میں زیر التواء (انڈر انویسٹی گیشن) مقدمات کی فائلوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کے سنگین مقدمات میں ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے تیز رفتار اور معیاری تحقیقات مکمل کی جائیں تاکہ متاثرین کو جلد انصاف فراہم کیا جا سکے ضلع ایس پی راجیش چندرا نے کہا کہ عوامی سلامتی اولین ترجیح اور پولیس کی اولین ترجیح عوامی سلامتی ہونی چاہیے۔ جرائم پیشہ افراد اور ہسٹری شیٹروں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ پولیس اسٹیشن میں آنے والے ہر شکایت کنندہ کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا چاہیے اور شکایات کا فوری حل نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے ضلع میں بارش کے پیشِ نظر پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ سائبر جرائم سے بچاؤ کے لیے عوام میں روزانہ عوام میں شعور بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔