کاماریڈی میں کرفیو کے انتظامات کا جائزہ

   

کاماریڈی۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت اور ڈی ایس پی انچارج یلاریڈی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کرفیو کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع کلکٹر شرت نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے احکامات جاری کرنے کے بعد ضلع کے تمام عہدیدار اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ دکانات رات 8 بجے کلے بعد بندکردی جائیں اور 9 بجے سے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ ہنگامی صورت میں ہی گھروں سے باہر آئیں اور عوم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ پہلے دن آج کرفیو کا جائزہ لیا جارہا ہے اور کل سے اس پر سختی کے ساتھ عمل آوری کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ پہلے دن سے ہی کاماریڈی میں کرفیو میں سختی سے نمٹا جارہا ہے اور 9 بجے کے بعد سے مساجد کو بھی بند کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے جس سے مصلیوں کو تراویح کیلئے دشواری پیش آرہی ہیں۔

کرفیو کے اوقات میں
گھر سے باہر نہ نکلنے کی تاکید
ظہیرآباد۔ ڈی ایس پی شنکر راجو نے اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظہیرآباد ڈیویژن کی عوام کو انتباہ دیا کہ وہ رات کے 9 بجے کے بعد اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ریاستی حکومت نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ریاست تلنگانہ میں رات کے 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے جو 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔ ظہیرآباد ڈیویژن کی عوام کو چاہیئے کہ وہ رات کے 9 بجے سے قبل اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں پولیس قانون کے نفاذ کے لئے سخت اقدامات کرسکتی ہے۔