حیدرآباد ۔ یکم / نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے کاماٹی پورہ میں پولیس نے قماربازی کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں ایک پولیس کانسٹبل بھی ہے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں گرفتار افراد کے قبضے سے 18600 نقد رقم ضبط کیا اور ان کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ۔
