ڈیوٹی پر رجوع ہونے پر فوجیوں کی جانب سے زبردست خیرمقدم اور ریالی کا انعقاد
نظام آباد :31؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کامن ویلتھ مقابلوں کے 57 کلو زمرہ میں برائونز میڈل حاصل کرنے والے حسام الدین ڈیفنس کے ملازم ہے اور کامن ویلتھ گیمس کے اختتام کے بعد واپس ڈیوٹی پر رجوع ہونے پر فوجیوں نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان کے احاطہ میں ایک ریالی کا بھی انعقاد عمل میں لایا حسام الدین بچپن سے ہی باکسنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے والد صمصام الدین نظام آباد کے سینئر کوچ و باکنگ کھلاڑی رہ چکے ہیں ۔ نہ صرف حسام الدین بلکہ ان کے چار بھائی بھی باکسر کھلاڑیاں ہے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے باکسر کھلاڑی نکہت زرین بھی حسام الدین کے والد صمصام الدین کے پاس تربیت حاصل کی ہوئی ہے حسام الدین عالمی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کے بعد 2012 ء میں ان کو ڈیفنس میں ملازمت حاصل ہوئی تھی اور یہ2012 ء سے فوج میں اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کررہے ہیں 2018 ء میں کامن ویلتھ مقابلوں میں حسام الدین نے برائونز میڈل حاصل کیا اور اس سال دوسری مرتبہ 57 کلو زمرہ میں برائونز میڈل حاصل کیا ۔ ملک کو مسلسل برائونز میڈل تمغہ لینے والے حسام الدین کو ای ایم ای بولا رام سکندرآباد پہنچنے پر ان کے ساتھی فوجیوں نے حسام الدین کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ حسام الدین کا فوجی انداز میں استقبال کرتے ہوئے ان کی زبردست ستائش کی گئی ۔ حسام الدین کمانڈنٹ کے علاوہ ای ایم ای ون کمانڈنٹ سریش جی اور بیگڈیر س و دیگر عہدیداروں نے ان کی خوب ستائش کرترے ہوئے فوج کے وقار کو بلند کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کے نام کو روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ حسام الدین مسلسل دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمس میں برائونز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور یہ فوج کیلئے اعزاز حاصل ہے ۔ حسام الدین اس وقت پٹیالہ کیمپ میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔