ہزاروں میل کا سفر ہمیشہ ایک پہلے قدم سے شروع ہوتا ہے۔ پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے یہ پہلا قدم 11 سال پہلے 28 جولائی 2008 کو لیا تھا۔ اسی دن انہوں نے اپنا شو ’’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘‘ کی پیشکش سب ٹی وی پر شروع کی تھی۔ اسیت کمار مودی کو یقین تھا کہ ان کا مزاح کا یہ شو کامیاب ہوگا شو کے کریٹر اسیت کمار مودی کا کہنا ہے ان کا شو تفکرات سے دور لے جاتا ہے۔ اسیت کمار نے کہا کہ آج تارک مہتہ کا الٹا چشمہ اپنے بارہویں سال میں جارہا ہے۔ اس بات کی جتنی خوشی انہیں ہے اسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس شو کے اداکار ان کرداروں کو زندگی بھی دے رہے ہیں اور ان سے انجوائے بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تکنیکل ٹیم مضبوط طریقہ سے میرے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تارک مہتہ کا الٹا چشمہ ایک ڈیلی کامیڈی شو کے روپ میں اتنا کامیاب ہوگیا ہے کہ اسے دیکھنے کے لئے ہر عمر کے لوگ بے چین رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس شو کi 99 فیصد فنکار ابھی تک اس شو کے ساتھ ہے۔ شو میں جیٹھا لال کا کردار نبھانے والے دلیپ جوشی کا کہنا ہے کیا ہم سچ میں بارہویں سال میں جارہے ہیں۔ یہ مجھے کل جیسا لگتا ہے جب اس شو کی شروعات ہوئی تھی کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ جیٹھا لال کا کردار اتنا بڑا اور اہم ہو جائے گا۔