نظام آباد۔ 21 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹریفک انسپکٹر پرساد نے بتایا کہ نظام آباد کے جناردن کی موٹر سائیکل پولیس نے ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں پکڑ لیا تھا اور اس کے پاس تین گرام سونا تھا نشے کی حالت میں جناردھن اپنا سونا کھودیا تھا اور یہ سونا ٹریفک کانسٹیبل محمد فیاض الدین کو ملنے پر فیاض الدین نے اپنی دیانت داری دکھاتے ہوئے ٹریفک انسپکٹر کے حوالے کر دیا جس پر تین گرام سونا جس کی مالیت 25 ہزار روپے ہے آج جناردھن کے حوالے کر دیا۔ جس پر کانسٹیبل کی دیانت داری پر ٹریفک انسپکٹر پرساد نے ستائش کی اور جناردھن نے پولیس ملازمین سے اظہار تشکر کیا۔