حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) بالا نگر پولیس نے ایک کانسٹبل کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور دھمکی دینے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بالا نگر انسپکٹر نرسمہا راجو نے بتایا کہ شیندر، اکھل، آدتیہ اور کالا جو ایک خاتون سے بحث کررہے تھے جس پر خاتون نے 100 نمبر پر کال کیا تو کانسٹبل مقام پر پہنچا تو چاروں نے ملکر کانسٹبل کو دھکا دیا اور گالی گلوج بھی کی۔ انسپکٹر نے بتایا کہ کانسٹبل کو دھمکی دی کہ وہ ایک صحافی ہے اور اس نے ویڈیو بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔ آن ڈیوٹی کانسٹبل کی شکایت پر بالا نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ (ش)