کانسٹبلس اہلیتی نشانات کے خلاف درخواست ہائی کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد۔/7ستمبر،(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ٹرانسپورٹ اور اکسائیز کانسٹبلس کے تقررات کیلئے مقرر کردہ اہلیتی نشانات کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کردیا۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس وجئے بھاسکر ریڈی نے وشنووردھن ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گذار نے پریلمنری تحریری امتحان میںاہلیت کیلئے 30 فیصد نشانات مقرر کئے جانے کی مخالفت کی۔ درخواست گذار نے مختلف طبقات کیلئے علحدہ اہلیتی نشانات کے تعین پر سوال اٹھائے۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ سے مداخلت کی اپیل کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گذار متاثرہ شخص نہیں ہے اور انہیں اس معاملہ سے دلچسپی بھی نہیں۔ ر

درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ متاثرہ امیدوار چاہیں تو عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ر