کانفرنس کلچر گاندھیائی خیالات کی ضد ، ڈانڈی مارچ سالگرہ پر مودی کا بیان

   

نئی دہلی۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈانڈی مارچ ستیہ گرہ کی سالگرہ کے موقع پر منگل کو وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کانگریس کا یہ وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ گاندھیائی خیالات سے متضاد ہے۔ ڈانڈی مارچ کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر مودی نے کہا کہ گاندھی جی نے ہمیں درس دیا ہے کہ غریب ترین افراد کا خیال رکھیں اور ہمارے افکار و اعمال کس طرح سے ان افراد کی زندگیوں پر اثرات چھوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ان کی حکومت کے سارے پروگرام غریب پرور ہیں لیکن افسوس کو کانگریس کی فکر گاندھیائی فکر سے متصادم ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ گاندھی جی نے کبھی بھی غیرمساوات اور ذات پات نظام کی تائید نہیں کی ہے لیکن کانگریس خود سماج کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے بدترین ذات پات فسادات اور دلت قتل عام صرف کانگریس کے دور میں ہی ہوا۔ مزید برآں گاندھی جی ہمیشہ سے دولت کے انبار سے دور رہے ہیں لیکن کانگریس اپنے بینک کھاتے اور لائف اسٹار زندگی میں مشغول دکھائی دیں۔ مودی نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کا دوسرا نام دراصل رشوت ہے۔ مختلف شعبہ جات جیسے دفاع، ٹیلیکام، آبپاشی اور زراعت کے سارے اسکام کانگریس کے دور حکومت میں ہوگئے۔