ممبئی ۔ 28جون (ایجنسیز) ہفتہ کی صبح بالی ووڈ کے لیے افسوسناک خبر لے کر آئی ہے۔ اگرچہ شیفالی زری والا کو انڈسٹری میں کسی بھی نام سے جانا جاتا ہے لیکن 90 کی دہائی کے مداحوں کے لیے شیفالی ہمیشہ ان کی کانٹا لگا گرل ہی رہیں گی لیکن آج صبح انڈسٹری سے خبر آئی کہ کانٹا لگا خاتون اب اس دنیا میں نہیں رہی ۔ شیفالی کے مداح نہ صرف انہیں یادکر رہے ہیں بلکہ انڈسٹری میں بھی سوگ کی کیفیت ہے۔ شیفالی کی موت کے بعد سے ہی ادارکارہ کی موت کی وجہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کی اچانک موت کی خبر سے نہ صرف مداح بلکہ پوری تفریحی دنیا صدمے میں ہے۔کانٹا لگا گرل’ فیم اداکارہ شیفالی جری والا کی موت کی خبر سے ہر کوئی حیران ہے۔ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ موت کی وجہ دل کا دورہ ہے یا کوئی اور وجہ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ اس دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ شیفالی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ (زیادہ عرصے تک جوان رہنا) لے رہی تھیں۔معلومات سامنے آئی ہیں کہ وہ گزشتہ 5-6 سال سے اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ لے رہی تھیں۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ اینٹی ایجنگ کا مطلب جوان نظر آنے کے لیے علاج کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے وہ دو دوائیں کھا رہی تھی۔شیفالی وٹامن سی اور گلوٹاتھیون نامی دوائیں لے رہی تھی۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان دوائیوں کا اس کے دل پر اثر ہوا؟ اس سوال کا جواب ڈاکٹر نے بھی دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ دوائیں دل پر اثر نہیں کرتیں بلکہ جلد پر ہی اثرکرتی ہیں۔ یہ دوائیں جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ان ادویات کا دل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شیفالی تقریباً 15 سال سے مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں۔ تاہم ان کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے اور پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔شیفالی کی موت کی خبر رات دیر گئے سامنے آئی۔ پولیس کو صبح ایک بجے اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس فوری طور پر شیفالی کے گھر پہنچی۔ اس کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس باورچی اور ملازمہ کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی۔