کانٹی نینٹل ہاسپٹلس اور روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام ہیلت کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کی تشخیص

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کانٹی نینٹل ہاسپٹلس گچی باولی اور روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام مختلف اسپیشالیٹیز میں ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں سینکڑوں مریضوں کی تشخیص کی گئی ۔ 2D Eco اور دیگر ٹسٹس مفت کئے گئے ۔ خاص طور پر خواتین کے لیے سبسیڈائزڈ کینسر پر یوینشن اینڈ ڈیٹیکشن اسکریننگ کوپنس تقسیم کئے گئے تاکہ اس سے خواتین کے لیے کینسر کے تدارک ، اس کا ابتدائی مرحلہ میں پتہ چلانے میں مدد ہوگی جس سے اس کا علاج ہوسکتا ہے ۔ چیف ڈاکٹر خسرو سلیم قاضی نے کہا کہ ہمارے چیرمین ڈاکٹر گرو این ریڈی نے کینسر کے تدارک اس کا پتہ چلانے کے لیے تشخیص کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ خواتین کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو ۔ جس میں خواتین کے لیے لیبارٹری اور ریڈیالوجی ٹسٹس نہایت ہی رعایتی فیس پر کئے جاتے ہیں ۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے اس کاز کے لیے معاونت کی جارہی ہے ۔ کینسر کی تشخیص اور سبسیڈائزڈ کوپن کے لیے +917337320341 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ یہ اسکریننگ 31 دسمبر 2023 تک ہوگی ۔۔