کانپور : اترپردیش میں کانپور کے گھاٹم پور علاقہ میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اپنی نابالغ بیٹی اور اس کے عاشق کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ براہین پور گاوں کا باشندہ ٹرک ڈرائیور شیو آسرے کی 16سالہ بیٹی کے گاوں کے ہی بیج ناتھ کے اکلوتے بیٹے شالو عرف کلو (17) معاشقہ تھا۔ اکثر دونوں کنبوں میں اس پر تنازعہ ہوتا تھا۔ جمعرات کو شیوآسرے بیوی اور دو بچوں کولیکر باندا کے برووا گاوں میں سالے کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے گیا تھا۔ گھر میں بڑی بیٹی کے علاوہ اس کا بھائی تھا۔رات کو تقریباً 12بجے شالو کا عاشق اس کے گھر گیا۔ اس کا پتہ چلتے ہی چاچا نے مین ڈورپر تالا لگاکر اپنے بھائی کو مطلع کیا۔پولیس نے قتل کے ملزم کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے ۔