کانپور میںکھاتے سے رقم واپس لینے کی افواہ

   

بینکوں پر عوام کا زبردست ہجوم
کانپور:14مئی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع کانپور میں شرپسند عناصر نے سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے لوگوں کے کھاتوں میں بھیجے گئے 500اور 1000روپئے واپس لینے کی افواہ پھیلانے کے بعد آج اپنے کھاتے سے پیسے نکالنے کے لئے بینک کے باہر عوام کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر برہمدیو رام تیواری نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے حکومت کی جانب سے غریبوں کے کھاتے میں بھیجے گئے پیسوں کو نہ نکالنے کی صورت میں واپس لے لئے جانے کی افواہ کے بعد پیسے نکالنے کے لئے عوام بینکوں کی جانب دوڑ پڑے ۔انہوں نے بتایا کہ عوام سے اطمینان رکھنے اور سماجی فاصلے پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن کے بھی کھاتے میں حکومت کی جانب سے 500و1000روپئے بھیجے گئے ہیں وہ کسی بھی صورت میں واپس نہیں ہوں گے ۔ جن کی جانب سے یہ افواہ پھیلائی گئی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بینکوں کو ہدایت دی کہ سبھی بینک ٹوکن کا انتظام کریں۔ ایک گھنٹے میں کتنے اکاونٹ ہولڈروں کو بینک ڈیل کرسکتا ہے اسی کی بنیاد پر یومیہ اکاونٹ ہولڈروں کو ٹوکن جاری کریں۔کسی بھی صورت میں بینک میں بھیڑ اکٹھا نہ ہونے دیں۔ یہ بینک منیجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بینک اوقات میں بینک کے اندر سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں ۔