کے سی آر فارم ہاؤز اور کے ٹی آر امریکہ منتقل ہوجائینگے۔ وزارت اعلی پر ہائی کمان کا فیصلہ قطعی ہوگا
حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے کہا کہ 80 سے زائد اسمبلی حلقوں پر کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ نتائج کے بعد کے سی آر فارم ہاؤز تک محدود ہوجائیں گے جبکہ کے ٹی آر امریکہ واپس ہوجائیں گے۔ چیف منسٹر عہدہ کیلئے کانگریس کے تمام قائدین اہل ہیں۔ ہائی کمان کا فیصلہ قطعی ہوگا۔ کل انڈیا ٹوڈے کی جانب سے ایگزٹ پول کی اجرائی کے بعد ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ چیف منسٹر کے سی آر کو کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں تو ریونت ریڈی نے انکار کیا اور کہا کہ عوام نے انہیں ایکسپائیری ڈیٹ ختم کا پیغام دے دیا ہے۔ بہت جلد تلنگانہ میں عوامی اور جمہوری حکومت قائم ہوگی۔ چیف منسٹر کے سی آر فارم ہاؤز کو منتقل ہوجائیں گے اور کے ٹی آر امریکہ کو منتقل ہوجائیں گے۔ رائے دہی کے اختتام کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کو بی آر ایس کی شکست کا اندازہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ تین دن سے پرگتی بھون سے سازوسامان منتقل کیا جارہا ہے۔ 4 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں چیف منسٹر کے سی آر استعفی دینے کا فیصلہ کریں گے۔ کانگریس پارٹی کے 80 سے زیادہ ارکان اسمبلی کامیاب ہوں گے۔ جمہوری انداز میں کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی کانگریس لیجسلیچر پارٹی اجلاس میں اتفاق رائے سے چیف منسٹر کا انتخاب کریں گے۔ اس سوال پر کہ آیا آپ چیف منسٹر بنیں گے جواب میں ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس کے تمام ساتھی قائدین چیف منسٹر عہدہ کیلئے اہل ہیں۔ ایگزٹ پول نتائج میں کانگریس پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے اشارے ملنے کے بعد مقابلہ کرنے والے امیدوار اور کانگریس پارٹی کے قائدین بھاری تعداد میں حیدرآباد پہنچ کر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی سے ملاقات کررہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے پارٹی کے تمام قائدین ووٹوں کی گنتی کے دوران چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا کہ کانگریس کی حکومت میں عوام سے کئے گئے 6 گیارنٹی پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے منشور کے ساتھ اقلیتی، بی سی، ایس سی ایس ٹی اور خواتین کے علاوہ یوتھ ڈیکلریشن کا اعلان کیا ہے۔ اس پر بھی صدفیصد عمل کیا جائے گا۔ن