کانگریس اراکین اسمبلی کے استعفیٰ سے کوئی سروکار نہیں:یدی یورپا

   

بنگلور۔ 2 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر بی ایس یدی یورپا نے منگل کو کہا کہ کانگریس کے دو اراکین اسمبلی کے استعفیٰ سے پارٹی کا کوئی سروکار نہیں ہے ۔ یدی یورپا نے کہا کہ بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دو اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد ریاست کی اتحاد کی حکومت کے سلسلے میں پیدا ہونے والی بے یقینی کے ماحول میں جے ڈی (ایس) اور کانگریس، بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر سکتے ۔ اتحاد کی جانب سے بی جے پی کے ا راکین اسمبلی سے رابطہ کرنے کی کوشش کیے جانے کی رپورٹ پر یدی یورپا نے اپنے رد عمل میں کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی رکن اسمبلی کانگریس۔ جے ڈی ایس کے جھانسے میں نہیں آنے والا ہے ۔ بی جے پی کا کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹی نہیں چھوڑنے والا، کانگریس اور جے ڈی ایس میں شامل نہیں ہوگا۔