کانگریس اقتدارمیںریاست کالاء اینڈآرڈرتباہ

   

کوشک ریڈی پرکیس درج کرنے کی مذمت ۔سابق ریاستی مارک فیڈچیئرمین کی تنقید
کتھلا پور۔15جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لوکا باپو ریڈی سابق ریاستی مارک فیڈ چیئرمین نے حکمراں کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی جب سے اقتدار میںا ٓئی ہے ریاست کا لاء اینڈ آرڈرمکمل طورپرٹھپ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آرایس پارٹی کے رکن اسمبلی کوشک ریڈی کی جانب سے سنجے کماررکن اسمبلی جگتیال جنہوں نے بی آرایس پارٹی کے ٹکٹ پرایم ایل اے منتخب ہوکر کانگریس پارٹی میںشمولیت اختیارکی‘ تم کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہو سوال کرنے پر رکن اسمبلی حضورآباد کوشک ریڈی پر کیس درج جانے کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے کہا کہ کے سی آر سابق چیف منسٹرکے 10سالہ دور اقتدار میں تلنگانہ کا ماحول پرامن تھا‘ کانگریس پارٹی کے 13ماہ کے دور اقتدار میں عوامی مسائل پر سوال کرنے والے عوامی نمائندوںپر انتقامی سیاست پراترآتے ہوئے ان کے خلاف غیرقانونی کیس عائدکرتے ہوئے جمہوریت کاگلا گھوٹنے کی کوشش کرنے کاکانگریس پارٹی پرالزام عائدکیا ۔ انہوں نے کہاکہ بی آرایس پارٹی قائدین جوکانگریس کی عوام دشمن پالیسیوںپرحکومت کو گھیرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ بی آرایس پارٹی کے دفاتر پر حملے کیے جانے کی لوکاباپو ریڈی نے شدیدمذمت کی ۔ انہوں نے 6گیارنٹی اورانتخابی وعدوںکی عمل آوری اور حکمرانی کوخیر آباد کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوںکو ہراساں کرنے کے واحدمقصد کے تحت ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ کی جانب سے کیے جارہے اقدامات کی شدیدمذمت کی۔