بھونگیر /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی اقلیتی سیل ریاستی سکریٹری محمد رفیع الدین غوری نے کانگریس پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کو تلنگانہ چیف منسٹر تقرر کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔اور ریونت ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے آج بھونگیر میں ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔اور کہا کہ ریونت ریڈی کو چیف منسٹر بنانا خوش آئند عمل ہے۔ریونت ریڈی نے کانگریس کی کامیابی اور پارٹی کے استحکام کیلئے سخت محنت کی اور پارٹی اقتدار میں لایا ہے۔انہوں نے ریاست کے مسلمانوں سے بھی کانگریس کے حق میں ووٹ دینے پر مسلمانوں سے اظہارتشکر کیا۔اور کہا کہ مسلمانوں کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے کانگریس حکومت کام کریگی اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی حکومت ہے۔اور ہمیشہ عوام کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے کام کرتی ہے۔