ظہیرآباد، کماریڈی اور دیگر مقامات کے اہم قائدین کے ساتھ اجلاس، چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خطاب
کاما ریڈی۔ 31 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج حلقے لوک سبھا ظہیر آباد کے پارلیمانی امیدوار سریش کمار شٹیکار گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر وزیر صحت دامو دھر راج نرسمہا ارکان اسمبلی مدن موہن راؤ سنجیو ریڈی صدرکانگریس کاما ریڈی کے سرینواس راؤ ضلع کانگریس صدر سنگارڈی نرملا جگا ریڈی اور حلقہ ظہیر آباد کے اہم قائدین کے ہمراہ کیمپ آفس میں انتخابات کا جائزہ لیا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد سے کانگریس پارٹی کی کامیابی کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس انتخابات میں کانگریس کی کامیابی ناگزیر ہے۔ گزشتہ 10 برسوں سے حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد سے بی ار ایس کی کامیابی ہو رہی ہے اور بی ار ایس کے امیدوار بی ار ایس سے علاحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اپنے 10 سالہ معیاد میں حلقہ کی ترقی کو فراموش کر دیا تھا جس کی وجہ سے ظہیر آباد حلقہ میں ایک بھی کام نہیں کیا گیا۔ انتخابات میں عوام کو اس بات سے واقف کرواتے ہوئے دوبارہ ووٹ مانگنے کی خواہش کی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر کاماریڈ ضلع کے چاروں اسمبلی حلقوں میں اپنی ایک شناخت رکھتے ہیں اور امیدوار کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے اور ضلع کانگریس کے صدور منڈل کانگریس کے صدور کے ہمراہ دیہی سطح پر کانگریس امیدوار کے حق میں مہم چلانے کی اور کانگریس امیدوار کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی خواہش کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزیر صحت دامو دھر راج نرسمہا سے بھی خواہش کی کہ ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ کے امیدوار کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے امیدوار کے کامیابی میں اہم رول ادا کریں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی تلنگانہ کے تمام پارلیمانی حلقے کے امیدواروں کے ہمراہ علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرتے ہوئے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ابھی سے لائحہ عمل کو شروع کر دیا ہے اور بی جے پی بی ار ایس کے خلاف پارٹی کارکن کے ہمراہ مہم چلانے کی اہم قائدین کو ہدایتیں دے رہے ہیں۔
