نیالکل۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ٹاون بی آریس پارٹی جناب سید محی الدین کی قیادت میں خان جمال پور کی کانگریس بی جے پی جماعتوں کے 25 سے ذیادہ کارکنوں نے ایم ایل ائے کیمپ آفیس پہنچ کر رکن اسمبلی کے مانک راو سے ملاقات کرکے بی آریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی رکن اسمبلی کے مانک راو نے تمام کارکنوں کو پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں خیر مقدم کیا رکن اسمبلی کے مانک راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی فلاحی ثمرات اسکیمات سے ہر طبقات کی عوام مستفید ہورہی ہے عوام کی خوشحالی ہی حکومت کا اولین مقصد ہے بی آریس پارٹی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں سنہرے تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی ترقی کیلئے حکومت کڑوڑں روپیوں کی لاگتی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے اس مواقع پر سید محی الدین صدر ٹاون بی آریس پارٹی مرتضی بابی سریش ویگر موجود تھے۔