کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ

   

بنگلورو ۔ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے اراکین کے اصل ملک کو لے کر لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے ۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مسٹر سدارامیا نے ایک تقریر کو شامل کرنے پر ہوئے تنازعہ کے دوران کہاکہ کیا یہ آر ایس ایس کے لوگ اصل ہندوستانی ہیں، ہم اس پر غیر ضروری بحث نہیں کرنا چاہتے ۔ کیا اس ملک کے آریائی ہیں، کیا وہ دراوڑ ہیں، ہمیں ان کی اصل کی طرف واپس جانا ہوگا۔ سدارامیا ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے سدارامیا کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بتایا تھا کہ یہ لوگ وسطی ایشیا سے آئے ہیں اور ہٹلر کی اولاد ہیں۔ تب اداکار شاہ رخ خان کو ملک چھوڑنے کو کہا گیا تھا۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ سدارامیا یا تو تاریخی حقائق سے لاعلم ہیں یا راہل گاندھی اور مسلمانوں کو خوش کر رہے ہیں۔