کانگریس اور راجیہ سبھا سے سنجے سنگھ کا استعفیٰ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ جو امیٹھی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، کانگریس سے منگل کے دن مستعفی ہوگئے اور چہارشنبہ کے دن سے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ وہ آسام سے راجیہ سبھا کے کانگریسی رکن بھی ہیں۔