تھرواننتا پورم ۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف اور سی پی ایم کی زیرقیادت اے ڈی ایف کو بدعنوان قرار دیا اور کہا کہ وہ اقتدار کے لالچی ہیں۔ نڈا نے جو ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں ، کہا کہ یہ دونوں اتحاد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں کا کیرالا کیلئے کوئی نظریہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اتحاد کیرالا میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں ، لیکن بی جے پی کو ہرانے مغربی بنگال میں اکٹھے ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا کوئی نظریہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیرالا کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام رہا۔ ملک میں نصف کورونا وائرس کیس صرف کیرالہ سے ہیں کیونکہ یہاں موثر سیاسی قیادت کا فقدان ہے ۔