کانگریس ایم ایل سی امیدوار کو ووٹ دینے گریجویٹس سے اپیل

   

نرمل۔/22 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اضلاع میدک ، کریم نگر، نظام آباد، عادل آباد حلقہ کے ایم ایل سی امیدوار جو کانگریس پارٹی سے مقابلہ کررہے ہیں نریندر ریڈی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ آج صبح ڈگری کالج گراؤنڈ پر مارننگ واک کے دوران ضلع نرمل کے صدر کانگریس مسٹر کے سری ہری راؤ نے دوران واک تمام گریجویٹس سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ کانگریس پارٹی کے حق میں کرتے ہوئے مسٹر نریندر ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس مارننگ واک میں سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ایس وینوگوپال چاری، اے گنیش چکراورتی سابق صدرنشین بلدیہ، بھیم ریڈی زرعی مارکٹ کمٹی چیرمین نرمل، محمد ذیشان علی حرکیاتی کانگریس قائد، مسٹر اروند اور دیگر شامل تھے۔