ریاست میں کانگریس کی الٹی گنتی شروع : کے ٹی آر
حیدرآباد 19 اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس ورکنگ ںشع و وزیر کے ٹی آر نے کانگریس کو بدعنوانیوں کی ماں قرار دیا ۔ کانگریس وعدوں پر بھروسہ کرکے کرناٹک عوام کی طرح دھوکہ نہ کھانے کا تلنگانہ کے عوام کو مشورہ دیا ۔ گاندھی بھون گوڈسے کے حوالے کرنے کا ایکس کے ذریعہ کانگریس پر تنقید کی ۔ کانگریس کے قائد راہول گاندھی کی جانب سے تلنگانہ حکومت کو بدعنوان حکومت قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ کرناٹک کے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا گیا ۔تلنگانہ میں تماشہ کرکے عوام کو دھوکہ دینے کی کانگریس کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کو تلنگانہ کی ویلن قرار دیا اور کہا کہ گاندھی بھون گوڈسے کے حوالے کرنے کے بعد تلنگانہ میں کانگریس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس کی بس یاترا ناکام ہوجائیگی ۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ کو فلاحی اسکیمات کی جنت قرار دیا ۔ تاریکی کا پتہ کرناٹک ہونے کا دعویٰ کیا ۔ تلنگانہ کے مسائل پر مرکز کو جھنجھوڑنے والے راہول گاندھی کو تلنگانہ کا دورہ کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے ۔ کرناٹک میں اقتدار کے 100 دن بھی وعدے پر عمل نہ کرنے والی کانگریس ہے ۔ جبکہ منشور میں نہ کرنے والے وعدوں کو بھی پورا کرنے کا اعزاز بی آر ایس کو ہے ۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت 5 گھنٹے برقی سربراہ کرنے میں بھی ناکام ہے جب کہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہ کررہی ہے ۔ بدعنوانیوں کا دوسرا نام کانگریس ہے ۔ کرناٹک میں کمیشن کیلئے کنٹراکٹرس کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ سریکانت چاری کی موت کی ذمہ دار کانگریس ہے اس مجاہد تلنگانہ کا نام لینے کا راہول گاندھی کو نہیں ہے ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل میں 10 سال تک تاخیر سے سینکڑوں عوام کی زندگیاں ضائع ہوئی ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی کو تلنگانہ کانگریس کا صدر بنانے سے کانگریس کی الُٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ لینڈ مافیا کا اصل سربراہ پی سی سی چیف ہے ۔ پارٹی ٹکٹ کیلئے کروڑہا روپئے وصول کرنے کے ساتھ اراضیات رجسٹر کرائی جارہی ہیں ۔ کانگریس پر تلنگانہ کے عوام ہرگز بھروسہ نہیں کریں گے ۔ ن