اندرون 100 یوم 6 گیارنٹی پر عمل کیا جائے گا ، جمہوری حکمرانی پیش کی جائے گی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پردیش کانگریس تشہیری کمیٹی کے کنوینر سید عظمت اللہ حسینی نے اسمبلی حلقہ نامپلی میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا بعد ازاں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے گی ۔ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے ۔ عوام بی آر ایس حکومت سے بدظن ہوچکے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے ۔ ایسی حکومت کو اقتدار پر برقرار رہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے ۔ عوام نے کانگریس کو متبادل کے طور پر قبول کیا ہے ۔ بیشتر اگزٹ پولس کانگریس کے حق میں آئے ہیں مگر کانگریس کو پارٹی کیڈر سے جو اطلاعات مل رہی ہے وہ چونکا دینے والی ہے ۔ اگزٹ پولس نے جو پیش قیاسی کی ہے اس سے زیادہ نشستوں پر کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کرے گی ۔ حکومت تشکیل دینے کے بعد کانگریس کے 6 گیارنٹی کے علاوہ پارٹی کے منشور کے ذریعہ جو وعدے کئے گئے ہیں اس پر مکمل عمل کرتے ہوئے سماج کے تمام طبقات سے انصاف کیا جائے گا سب سے زیادہ حکومت میں عوام کو اظہار خیال کی آزادی رہے گی ۔۔ ن