کانگریس جلسہ میں رکاوٹ کی تردید ‘ کمشنر کھمم

   

حیدرآباد۔/2جولائی، ( سیاست نیوز) کھمم میں کانگریس کے جلسہ عام میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے الزامات کی پولیس نے تردید کی ہے۔ کھمم کے پولیس کمشنر وشنو ایس واریر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جلسہ عام کے سلسلہ میں عوام کو دشواریوں سے بچانے کیلئے ٹریفک میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیک پوسٹس قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جلسہ عام میں شرکت کرنے والے افراد کو روکنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے خلاف الزامات کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ر