پی آر سی ، ہیلت کارڈس اور 5 ڈی اے جاری نہیں کی ، ہریش راؤ کا الزام
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ نے سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ فوائد ادا نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس حکومت تمام محاذوں میں ناکام ہوگئی ہے ۔ سرکاری ملازمین کے ڈی اے بقایہ جات کے علاوہ پی آر سی کے ساتھ دیگر بقایا جات جاری نہ کرنے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سبکدوش سرکاری ملازمین سنگین مسائل سے دوچار ہیں ۔ انہیں ریٹائرمنٹ فوائد جاری نہ کرنے کی وجہ سے وہ پریشان ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے استفسار کیا کہ کیا انہیں سرکاری ملازمین ، ٹیچرس اور ریٹائرڈ ملازمین کی آنکھوں میں جو آنسو ہیں وہ نظر نہیں آرہے ہیں ۔ چیف منسٹر لاکھوں کروڑروپئے خرچ کرکے موسیٰ ندی کو ترقی دینے کا اعلان کر رہے ہیں ۔ ایک لاکھ کروڑ روپئے کے مصارف سے فورتھ سٹی کا منصوبہ ہے ۔ ہزاروں کروڑ خرچ کرکے ضروت نہ ہونے والے علاقوں میں 6 لائن سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ کمیشن کیلئے بڑے کنٹراکٹرس کے بلز کو گرین چینل سے منظوری دی جارہی ہے ۔ مگر ریٹائرڈ ملازمین کے فوائد جاری نہ کرکے ساری زندگی حکومت کیلئے کام کرنے والوں سے نا انصافی کی جارہی ہے ۔ ہریش راو نے کہا کہ مارچ 2024 سے ریٹائرڈ ملازمین و ٹیچرس کو سبکدوشی کے فوائد جاری نہ کرکے انہیں کئی مسائل دوچار کیا جارہا ہے ۔ خدمات کے دوران بچت کرنے والی رقم سے انہیں محروم رکھنا قابل مذمت ہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد آرام کرنے والے ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اسی غم میں کئی ریٹائرڈ ملازمین کی موت ہورہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے 10 ہزار کروڑ روپئے کے بقایا جات جاری نہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کررہی ہے ۔۔ 2