ریاستی بجٹ میں خواتین کی ترقی پرخصوصی توجہ ‘نارائن پیٹ میںرکن اسمبلی پرینکاریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ 21/مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس حکومت مظلوم طبقات کی ترقی کے لئے کوشاں،ریاستی بجٹ میں تمام شعبوں کے لیے فنڈز ،بجٹ میں خواتین کی ترقی پر بڑی توجہ ان خیالات کا اظہار آج رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹیم پرنیکا ریڈی نے سی وی آر بھون کانگریس پارٹی آفس میں کانگریس کیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے لیے 42% ریزرویشن فراہم کرنے کا اعزاز صرف کانگریس کو حاصل ہوا ہے ،واضح رہے کہ ریاست میں پسماندہ طبقوں کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت نے 42 فیصد ریزرویشن فراہم کیا ہے اور ایس سی کی درجہ بندی کرنے کے بل کو جمعرات کو اسمبلی میں منظور کیا گیا ہے۔ حلقہ کے عوام نے اس موقع پر اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کثرت سے گلپوشی کی انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کا بی سی کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کی فراہمی ایک بہت ہی جرات مندانہ فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری کے سروے کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کئی الزامات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنے والی حکومت پیچھے نہیں ہٹی اور ریزرویشن بل پیش کیا جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ترقی کے ثمرات مظلوم طبقوں تک پہنچیں۔ اسی طرح کانگریس حکومت نے مڈیگا برادران کی قانونی جدوجہد کو تسلیم کرتے ہوئے، جو کئی سالوں سے ایس سی کی درجہ بندی کے لیے لڑ رہے ہیں، ریاست میں ایس سی کی درجہ بندی کو لاگو کرنے کے لیے قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کے تمام طبقات کی ترقی کے لئے تندہی سے کام کر رہی ہے۔ پروگرام میں مارکیٹ چیرمین شیوا ریڈی، ٹاؤن صدر ایم ڈی سلیم، مختلف منڈلوں کے صدور رویندر، نارہاری، بال ریڈی، کوٹلہ رویندر ریڈی، بلاک کانگریس صدور جی سدھاکر، ودیا ساگر گوڑ، آر ٹی اے ڈائرکٹر راجیش، اور ضلع یوتھ کانگریس صدر کوٹلہ نے شرکت کی۔ مدھوسودھن ریڈی، مختلف تنظیموں کے قائدین منوہر پرساد گوڑ، گنڈے چندرکانت، سابق میونسپل وائس چیرمین ہری نارائن بٹاڈ، سابق کونسلر مہیش، امیر الدین ,بویا شرنپا، وینکو گوڈ، محمود قریشی، یوسف تاج، ڈاکٹر سائی بابو، انیلاکوروا منوج، پاون اور دیگر نے شرکت کی۔