بودھن۔/24 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس پی سی سی عظمیٰ شاکر نے گذشتہ روزہ شکر نگربودھن کا دورہ کیا اور شکر نگر سلم بستی میں متاثرہ 13 سالہ یتیم نابالغ لڑکی کی بیمار والدہ سے ملاقات کی اور ان کی بیٹی کے ساتھ ہوئے گھناونے واقعہ پر خاطی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے بودھن پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر پولیس بودھن سے خاطی کے خلاف عائد کردہ دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے مزید سنگین دفعات شامل کرنے اور مظلوم لڑکی کو جلد سے جلد انصاف دلوانے فاسٹ ٹریک کورٹ سے اس معاملہ کو رجوع کرنے کا مطالبہ کیا۔ عظمیٰ شاکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر حکومت مبینہ طور پر کئی ایک بدعنوانیوں میں ملوث ہے اور بی آر ایس کے قائدین کھلے عام سنگین جرائم انجام دے رہے ہیں۔