کانگریس رکن پارلیمنٹ کی درخواست پر حکومت کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور دوسروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کی درخواست پر وضاحت طلب کی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو مکتوب روانہ کیا تھا جس میں شہر کے مضافاتی علاقے ترکایمجال میونسپلٹی میں غیر قانونی طور پر ہوٹل کی تعمیر کی شکایت کی تھی۔چیف جسٹس نے اس مکتوب کو درخواست کے طور پر قبول کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے شکایت کی کہ بلدی عہدیداروں نے جان بوجھ کر غیر قانونی عمارت میں ہوٹل کے قیام کی اجازت دی ہے۔ مکتوب میں عمارت کی تعمیر اور ہوٹل کے آغاز کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔ ضلع کے انچارج وزیر اور مقامی رکن اسمبلی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ چیف جسٹس نے حکومت کے علاوہ ضلع کلکٹر رنگا ریڈی ، ایچ ایم ڈی اے ، جی ایچ ایم سی اور ترکا یمجال میونسپلٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 24 جون کو مقرر کی ہے۔