نئی دہلی۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کی سابق میونسپل کونسلر جس کو غیرقانونی سرگرمیوں کے انسداد کے سخت ترین قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، شادی کرنے کیلئے ہفتہ کو 10 دن کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ عشرت جہاں کو فروری کے دوران شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کے ضمن میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشنس جج دھرمیندر رانا نے ایک لاکھ روپئے کے دو مچلکوں کی تکمیل پر عشرت جہاں کیلئے 10 جون تا 19 جون عبوری راحت منظور کی ہے۔