کانگریس شاندار جیت کے ساتھ حکومت بنائے گی

   

متحدہ کریم نگر کے 10 نشستوں پر کامیاب ہونے جیون ریڈی کا ادعا
جگتیال ۔ 30 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس حکومت چاہتے ہیں۔ عوام جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں ، تعلیم یافتہ طبقے سے لیکر ہر کوئی بی آر یس حکومت سے ناراض ہے۔ کانگریس پارٹی نہ صرف جگتیال بلکے سارے تلنگانہ میں شاندار جیت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ جگتیال کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی نے آج جگتیال گرلز جونیر کالج پولنگ بوتھ پر 9.30 بجے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ان کے ہمرہ ان کے تمام افراد خاندان نے بھی اپنے ووٹ سے استفادہ کیا، جیون ریڈی نے کہا ریاستی حکومت غیر ضروری غلط فیصلوں سے ترقی کے نام پر صرف کمیشن کی خاطر تلنگانہ ریاست کو مقروض کردیا ہے سال 2014 اور 2018 میں متحدہ کریم نگر سے کانگریس پارٹی صرف ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی اس انتخابات میں کریم نگر میں 13 کے منجملہ 10 پر کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی جیت اور حکومت بنانے کی بات کہی۔