ملک بھر میں انفورسمنٹ ڈاکٹوریٹ دفاتر پر پارٹی قائدین و کارکنوں کا احتجاج
نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس قائد راہول گاندھی 13 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے روبرو پوچھ تاچھ کیلئے پیش ہوں گے۔ اس دن کانگریس اپنی طاقت دکھائے گی۔ کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے کہا کہ پارٹی کارکنان ملک بھر میں جانچ ایجنسی کے دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے تاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کیخلاف احتجاج کیا جاسکے۔ ٹیگور نے حکومت پر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو فرضی کیس میں پھنسانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس لیڈر کا خیال ہے کہ ان کے لیڈروں کے خلاف الزامات جھوٹے اور بے بنیادہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی انتقامی سیاست کا حصہ ہے۔ ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف سیاسی انتقام کے ساتھ کارروائی کرنے پر کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔ کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے بات چیت کے دوران کہا کہ راہول گاندھی ایک ایماندار لیڈر ہیں، حکومت جس طرح ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے، اس کے خلاف ای ڈی آفس تک مارچ کیا جائے گا۔ ای ڈی اور سی بی آئی بی جے پی کے سربراہ کی طرح کام کررہے ہیں۔ یہ لوگ نوٹس ہٹا کر اس افسر کو ایم ایل اے کا ٹکٹ دیتے ہیں جو یہ سب کچھ کرتا رہتا ہے۔ لیکن پھر بھی احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں رقم کے غبن کا غلط الزام لگایا گیا جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ملک بھر میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کی جانب سے اس کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا۔
راہول کی آج ای ڈی کے روبرو پیشی
نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس قائد راہول گاندھی 13 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے روبرو پوچھ تاچھ کیلئے پیش ہوں گے۔ اس دن کانگریس اپنی طاقت دکھائے گی۔ کانگریس لیڈر مانیکم ٹیگور نے کہا کہ پارٹی کارکنان ملک بھر میں جانچ ایجنسی کے 25 دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے تاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کیخلاف احتجاج کیا جا سکے۔(تفصیلی خبر اندرونی صفحہ پر)