کانگریس قائد منیش تیواری کے بیان پر ملو روی کی تنقید

   

حیدرآباد۔13۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے نائب صدر ڈاکٹر ملو روی نے سینئر کانگریسی قائد منیش تیواری کے بیان سے اختلاف کیا جس میں انہوں نے پنجاب کے کانگریس قائدین پر نکتہ چینی کی ہے۔ ڈاکٹر ملو روی نے کہا کہ پنجاب کے آئندہ چیف منسٹر اور پارٹی کی صورتحال کے بارے میں منیش تیواری کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پنجاب میں سماجی مساوات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے راہول گاندھی نے دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے چرنجیت چنی کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کرنے کا بے باک فیصلہ کیا ہے ۔ راہول گاندھی کے فیصلہ پر نکتہ چینی کرنا منیش تیواری جیسے سینئر قائد کے لئے زیب نہیں دیتا۔ ر