حیدرآباد،27جون(یواین آئی) تلنگانہ حکومت کی جانب سے نئے سکریٹریٹ اور اسمبلی کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی مخالفت اپوزیشن نے کی ہے ، جس کے پیش نظر پولیس نے اپوزیشن کے لیڈروں کو نظر بند کردیا ہے ۔پولیس نے کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو کی قیام گاہ پر ان کونظر بند کردیا ہے ۔اسی دوران گچی باولی علاقہ میں ایک ہوٹل میں بی جے پی کے لیڈروں نے اجلاس منعقد کیا۔نئے سکریڑیٹ کی عمارت کے سنگ بنیاد کے خلاف احتجاج کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیاگیا تاہم پولیس کی بھاری جمیعت وہاں تعینات کردی گئی۔
چندرابابو کی سیکوریٹی میں تخفیف
حیدرآباد،27جون(یواین آئی)اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو کی ضلع چتور کے ناراواری پلی میں واقع قیام گاہ پر سیکوریٹی میں کمی کردی گئی ہے ۔چندراگری پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی، دو کانسٹیبلس کو ہی سیکوریٹی ڈیوٹی پر تعینات کیاگیا ہے ۔تاحال ان کی قیام گاہ کے قریب اے پی ایس پی بٹالین،آر اے ایس آئی،اے ایس آئی،پانچ کانسٹیبلس،چندراگری پولیس اسٹیشن اے ایس آئی، چار کانسٹیبلس کو بندوبست پر تعینات کیا جاتا تھاتاہم اب حکومت نے اس سیکوریٹی میں تخفیف کردی۔
