نرمل ۔29جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئرکانگریس قائد مسٹرانیس احمد خاں کی کافی عرصہ بعد صدر ضلع کانگریس نرمل مسٹرکے سری ہری رائو کی رہائش گاہ پرملاقات کے تناظر میں مسٹرکے سری ہری رائونے مسٹرانیس احمد خاں کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر دونوں قائدین میں پارٹی کے تعلق سے تفصیلی گفتگو رہی ۔ مسٹر سری ہری رائونے انیس خاں کے کانگریس پارٹی کومضبوط کرنے اوراقلیتوں میں کانگریس کی اسکیمات کے ذریعہ شعور بیدار کرتے ہوئے پارٹی کو اور بھی مستحکم بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پرزرعی مارکٹ کمیٹی نرمل کے صدرنشین مسٹربھیم ریڈی ‘محمد ذیشان علی سینئر کانگریس قائد‘مسٹرمتین سابق رکن بلدیہ ‘ شیخ سلیم سابق رکن بلدیہ ‘محمدزاہدعلی مالک آئی اے فنکشن ہال ‘ محمد ذاکر‘اے پوشٹی ‘ عثمان خان ودیگر موجود تھے ۔