کانگریس قائدین کا کل سیکریٹریٹ کا دورہ ‘ انہدامی کارروائی روکنے کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 29 جون ( این ایس ایس ) کانگریس پارٹی قائدین پیر کو سیکریٹریٹ کا دورہ کرینگے ۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے آج عہدیداروں کے اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی جسے قبول کرلیا گیا ہے ۔ پارٹی کے قائدین اور عوامی نمائندے سیکریٹریٹ میں ایک عمارت کے انہدام کو روکنے کی کوشش کرینگے جسے حکومت منہدم کرنا چاہتی ہے ۔ پارٹی قائدین ان عمارتوں کی تفصیل کو بھی اس دورہ کے موقع پر اجاگر کرینگے ۔ ان کی تعمیر کی تاریخ اور افتتاحی تختیوں وغیرہ کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ ریونت ریڈی ریاستی حکومت سے پہلے ہی درخواست کرچکے ہیں کہ موجودہ عمارتوں کو منہدم کرنے کی بجائے انہیں دوسرے عوامی مقصد کیلئے استعمال کرے ۔ ریاستی حکومت نے تاہم ان نمائندگیوں کو قبول نہیں کیا ہے اور اس نے اپنے منصوبہ پر عمل در آمد شروع بھی کردیا ہے ۔