کانگریس مکتوب روانہ کرے تو بیف پر پابندی کروں گا : ہیمنتا شرما

   

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہمنتا وشوا شرما نے کہا کہ اگر ریاستی کانگریس سربراہ بھوپین کمار بورا انہیں خط لکھتے ہیں جس میں گائے کے گوشت پر پابندی کی درخواست کی جاتی ہے تو وہ ایسا کرنے تیار ہیں۔مسلم اکثریتی سمگوری اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب جیتنے کیلئے گائے کا گوشت تقسیم کرنے کے الزام پر شرما نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ کانگریس نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ اس سے قبل کانگریس مسلسل پانچ مرتبہ یہ نشست جیت چکی ہے۔شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ سمگوری سیٹ 25 سال تک کانگریس کے ساتھ رہی۔ سمگوری جیسے حلقے میں ہار کانگریس کیلئے شرم کی بات ہے۔ یہ بی جے پی کی جیت سے زیادہ کانگریس کی شکست ہے۔گزشتہ ماہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے دیپلو رنجن شرما نے کانگریس ایم پی رقیب الحسین کے بیٹے تنجیل کو 24,150 ووٹوں سے شکست دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ غم کے درمیان، رقیب الحسین نے اچھی بات کہی کہ گائے کا گوشت کھانا غلط ہے، ہے نا؟ ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کیلئے ووٹروں کو گائے کا گوشت پیش کر کے انتخابات جیتنا غلط ہے۔شرما نے کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کانگریس ووٹروں کو گائے کا گوشت پیش کرکے سمگوری جیت رہی ہے۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ گائے کا گوشت پیش کرکے سمگوڈی جیتی جاسکتی ہے؟۔ شرما نے کہاکہ میں رقیب الحسین کو بتانا چاہتا ہے کہ گائے کے گوشت پر پابندی لگنی چاہیے، کیونکہ اس نے خود کہا ہے کہ یہ غلط ہے۔ انہیں صرف مجھے تحریری طور پر دینے کی ضرورت ہے کہ نہ تو بی جے پی اور نہ ہی کانگریس گائے کے گوشت کے بارے میں بات کریں، لیکن آسام میں اس پر پابندی لگنی چاہیے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔