احمد آباد: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن اور گجرات کے انچارج ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ عاپ سے ہے۔ عاپ کے رکن راجیہ سبھا سندیپ پاٹھک کے بیان کے مطابق کانگریس پارٹی پوری طرح ختم ہو چکی ہے۔ دراصل گجرات انتخابات سے پہلے ہاردک پٹیل نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی ہے۔ ہاردک پٹیل نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ جس کے بعد سندیپ پاٹھک نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کانگریس پارٹی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، اب گجرات میں بی جے پی کا براہ راست ‘آپ’ سے مقابلہ ہوگا۔ صرف عام آدمی پارٹی ہی گجرات میں تبدیلی لا سکتی ہے۔صرف عام آدمی پارٹی ہی گجرات میں بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گجرات میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔