کانگریس میں اختلافات دور کرنے کی مساعی کا آغاز

   

منوگوڑو ضمنی چناؤ امیدوار کیلئے ریونت ریڈی کی قائدین سے مشاورت
حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی پرینکا گاندھی کی جانب سے منوگوڑو ضمنی چناؤ کے بارے میں قائدین کے اجلاس کے بعد امیدوار کے نام پر ریونت ریڈی نے سینئر قائدین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے پرینکا گاندھی نے سینئر قائدین کو اختلافات ختم کرتے ہوئے ضمنی چناؤ میں متحدہ طور پر کام کرنے کی ہدایت دی تھی۔ پرینکا گاندھی کی ہدایت کے بعد امیدوار کے انتخاب میں سینئر قائدین کی رائے حاصل کرنے کا آغاز ہوچکا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی نے قائدین سے کہا کہ وہ اپنے اتحاد کے ذریعہ بی جے پی کو منوگوڑو میں کانگریس کے گڑھ پر قبضہ کی اجازت نہ دیں۔ نلگنڈہ ضلع روایتی طور پر کانگریس کا گڑھ رہا ہے۔ پرینکا گاندھی کے اجلاس کے بعد ریونت ریڈی دیگر قائدین سے ربط میں ہیں اور انہوں نے سینئر قائدین سے امکانی امیدوار کے بارے میں رائے طلب کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر کے جانا ریڈی جن کا تعلق نلگنڈہ ضلع سے ہے لیکن انہیں پرینکا گاندھی کے اجلاس میں مدعو نہ کئے جانے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے منوگوڑو کی انتخابی مہم سے خود کو علحدہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک اور سابق وزیر آر دامودر ریڈی کو ریونت ریڈی کے بااعتماد قائدین میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ انتخابی مہم میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ ر