کسی بھی وقت طلبی ممکن ۔ 52 قائدین کی فہرست پارٹی ہائی کمان کو پیش کردی گئی ہے
حیدرآباد : /16 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی میں شمولیت کے خواہاں مختلف جماعتوں کے قائدین کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ کسی بھی وقت پارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دے دیا گیا ہے ۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس میں شامل ہونے کے خواہشمند قائدین کی ایک فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ 52 قائدین کے نام فہرست میں شامل ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ جس میں دو سابق وزراء ، دو سابق ارکان پارلیمنٹ ، دو سابق ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ دوسرے قائدین کے ساتھ کانگریس سے بی آر ایس اور بی جے پی میں شامل ہوچکے قائدین کے نام بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ 10 دن سے یہ تمام قائدین تلنگانہ پردیش کانگریس قائدین سے مسلسل رابطہ بنائے ہوئے ہیں ۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرکے آج سابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ دوسری جانب بی جے پی سے معطل شدہ قائد جی بالا کرشنا ریڈی نے ریونت ریڈی ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ کانگریس میں شمولیت کے خواہاں تمام قائدین کی فہرست کے سی وینو گوپال نے ملکارجن کھرگے کو پیش کردی ہے اوراس سے سونیا اور راہول گاندھی کو بھی واقف کرادیا گیا ہے ۔ تاہم یہ قائدین ہوٹل تاج کرشنا وجئے بھیری جلسہ عام یا پھر ریالی میں کہاں شامل ہونگے اس کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ ذرائع کے بموجب شمولیت کے خواہاں قائدین کو تیار رہنے کا اشارہ دیا گیا ہے ۔ ن