کانگریس میں محنت کرنے والے کارکنوں کو عہدے : ناگیشور راؤ

   

حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے کہاکہ کانگریس میں ایسے قائدین کو عہدے ملتے ہیں جو پارٹی کیلئے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ کابینہ میں تمام طبقات کو نمائندگی دی گئی ہے۔ کھمم ضلع میں کانگریس قائدین اجلاس سے خطاب میں ناگیشور راؤ نے مجالس مقامی انتخابات کیلئے قائدین اور کارکنوں کو تیار رہنے کا مشورہ دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ضلع میں تمام نشستوں پر کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانا قائدین اور کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ غریبوں کی بھلائی کیلئے جدوجہد کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے پارٹی کو اقتدار عطا کیا ہے۔ ناگیشور راؤ نے کہاکہ کسی پارٹی میں یہ طاقت نہیں کہ وہ کانگریس کو شکست دے سکے۔1