کانگریس میں ناراض قائدین ہنوز غیرمطمئن

   

نئی دہلی: کانگریس نے راجیہ سبھا کیلئے دس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے گروپ 23 کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور آنند شرما کے ساتھ ہی ٹکٹ کے انتظار میں بیٹھے دیگر لیڈروں کو مایوس کر کے ناراض لیڈروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔پارٹی کے ناراض خیمے کے ایک سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا کے امیدواروں کی پارٹی کی فہرست نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کے لیے سیاسی توازن برقرار رکھنا مشکل ہے اور ’چنتن شیور‘ کے بعد بھی اس کے پالیسی اور طریقہ کار میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ پارٹی میں ناراضگی کی اصل وجہ ابھی تک حل نہیں ہو پا رہی ہے۔کانگریس نے جن لیڈروں کو ٹکٹ دیا ہے ان میں سے زیادہ تر ہائی کمان کے قریبی بتائے جاتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہیں اس کا فائدہ ہوا ہے۔