نئی دہلی: کانگریس نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش میں منشیات کا کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے اور گجرات پولیس اور نارکوٹک کنٹرول بورڈ نے نائب وزیراعلی جگدیش دیوتا کے ایک قریبی ساتھی کے ڈرگ مافیا کے ساتھ مبینہ تعلق کا انکشاف کیا ہے ۔ اس لئے انہیں فوری طور پر استعفی دینا چاہئے اور اس معاملے کی جامع تحقیقات کرائی جانی چاہئے ۔ صدر کانگریس جیتو پٹواری اور کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر ابھے دوبے نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار نے نوجوان نسل کو برباد کرکے ملک کو زخمی کردیا ہے۔