نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کے روز ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے مزید سات امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے نام کا انتخاب کیا ہے ۔پارٹی نے گزشتہ رات 40 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ہریانہ کی 90 میں سے 88 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو ہے اور نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔