عادل آباد میں تہنیتی تقریب سے قبل ڈی سی سی صدر ساجد خان کی پریس کانفرنس
عادل آباد ۔ نوجوان حرکیاتی قائد مسٹر ساجد خان کو عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر نامزد کرنے پر مسٹر سعیدخان سینئیر کانگریس قائد نے متحدہ ضلع عادل آباد کے اور ریاست کے کانگریس کمیٹی قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان پر اعتماد کرتے ہوئے مسٹر ساجد خان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ قبل از نومنتخب ضلع کانگریس کمیٹی صدر نے مستقر عادل آباد کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر 12 نومبر کو ریاستی حکومت کے خلاف کسانوں کا دہرنا دفتر ضلع کلکٹریٹ کے روبرو منظم کیا جارہا ہے ۔ کسانوں کی فصلوں کے نقصان کی پابجائی ، کسانوں کی انشورنس اسکیم کے تحت رقم کی تاہم عدم ادائیگی ۔ ریتو بندھو رقم کی عدم فراہمی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جارہا یہ ۔ جس میں ضلع کے تمام کسانوں کو شرکت کی خواہش کی گئی ۔ مسٹر ساجد خان نے ضلع صدر منتخب کرنے پر متحدہ ضلع عادل آباد کے علاوہ ریاستی قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئیر اور جونئیر افراد سے مشاورت کرتے ہوئے تمام کے اتحاد کے ذریعہ کانگریس پارٹی دفتر کا قیام عمل میں لانے کے علاوہ ضلع کے تمام منڈل جات میں اندرون دو مہینہ پارٹی آفس قائم کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کی غرض دفتر میں ایک کمپیوٹر اور ایک آفس بوائے کا تقرر کرنے سے اتفاق کیا ۔ اس موقع پر موصوف کی بکثرت گلپوشی کی گئی ۔ جن میں سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر ڈگمبر راؤ پاٹل سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین مسٹر نرسنگ راؤ ، ایم اے کلیم ، جابر احمد ، ایم اے شکیل ، نرسنگ راؤ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں اردو میڈیا کے نمائندوں میں مسرس شفیق احمد ، شاہد احمد توکل ، حمیداللہ انور ، حافظ خضر احمد ، عصمت علی ، محبوب خان نے بھی نومنتخب صدر کانگریس مسٹر ساجد خان کی گلپوشی کی ۔