نئی دہلی:کانگریس پارٹی کے 85 ویں پلینری اجلاس میں پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی اور ان کی بہن اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پریکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ۔ کانگریس اجلاس میں راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں اپنے تجربات کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ۔ راہل نے کہا کہ کافی فٹ ہونے کے باوجود کنیا کماری سے کشمیر کی اس یاترا کے دوران کئی ایسے مواقع آئے، جب ان کو بھاری درد درد برداشت کرنا پڑا ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کافی کچھ سیکھا ۔ اس یاترا میں انہوں نے ملک بھر کے ہر طبقہ کے ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس یاترا میں وہ کسانوں سے ملے اور ان کے درد کو محسوس کیا ۔