کانگریس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے مزید23 امیدواروں کا اعلان

   

نئی دہلی : کانگریس نے ہفتہ کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 23 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ پارٹی نے بھوساول سے راجیش منوتکر، جلگاؤں سے سواتی واکیکر، وردھا سے شیکھر شندے، ناگپور ساؤتھ سے گریش پانڈو اور یاوتمال سے منگلکر کو ٹکٹ دیے ہیں۔ وسائی سے وجے گووند پاٹل، زیون کولیواڈا سے گنیش کمار یادو اور شریرام پور سے ہیمنت اوگل کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ امیدواروں کی دوسری فہرست کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے ایک دن بعد جاری کی گئی۔ کانگریس مہاراشٹر کے انچارج رمیش چنیتھلا نے جمعہ کو سی ای سی کے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس آغادی (ایم وی اے) متحد ہے اور ہفتہ کی شام تک سیٹ کوآرڈینیشن کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔